نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کے ماہرین فلکیات نے مریخ پر ایک عجیب و غریب پتھر دریافت کیا ہے جو ریچھ کے چہرے سے مشابہت رکھتا ہے۔
ایروزنا یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے ویب سائٹ پر بیئر آن مریخ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں پتھر میں حیران کن طور پر ریچھ جیسی شکل دیکھی جاسکتی ہے۔
ہائی رائس کے محقق کا بتانا ہے کہ دراصل سرخ سیارے پر موجود پہاڑی میں وی کے سائز کا ٹوٹنے والا ڈھانچہ، (ناک)، دو گڑھے (آنکھیں) اور ایک سرکلر فریکچر پیٹرن (سر) ہے۔
HiPOD: A Bear on Mars?
— HiRISE: Beautiful Mars (NASA) (@HiRISE) January 25, 2023
This feature looks a bit like a bear’s face. What is it really?
More: https://t.co/MpLQBg38ur
NASA/JPL-Caltech/UArizona#Mars #science #NASA https://t.co/2WUNquTUZH pic.twitter.com/1k2ZnLcJ5o
محققین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ناک آتش فشاں یا مٹی کا راستہ ہو اور جمع لاوا یا مٹی کا بہاؤ ہو۔؟
واضح رہے کہ اس سے قبل زمین پر لوگوں کو ہیپی فیس کریٹر سے متعارف کروایا گیا ہے جو کہ ہیکر دی میپیٹ کا ایک پورٹریٹ ہے اور حیرت انگیز طور پر ایڈ اسنر کا مسکراتا چہرہ۔‘