نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ویڈیو گیمز کی لت میں مبتلا نوجوان نے والدین کی طرف سے خراب موبائل فون ٹھیک کرواکے نہ دینے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 15سالہ نوجوان لڑکے کا تعلق بھارتی شہر نوائیڈا سے تھا، جس کا موبائل فون گزشتہ دنوں خراب ہو گیا تھا۔
پولیس کے مطابق لڑکے کے والدین اس کی آن لائن ویڈیو گیمز کی لت کی وجہ سے پریشان تھے ،فون خراب ہونے پر والدین نے اس کی لت کی وجہ سے اسے فون ٹھیک کروا کر دینے سے انکار کر دیا، جس پر لڑکے نے چھت والے پنکھے کے ساتھ پھندہ لے کر زندگی ختم کر لی۔
پولیس کی طرف سے ضروری کارروائی کے بعد لاش والدین کے حوالے کر دی گئی ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔