آئی ایم ایف شرائط : سری لنکا میں بجلی کے نرخوں میں 275 فیصداضافہ

Published On 16 February,2023 02:07 pm

کولمبو : (ویب ڈیسک ) سری لنکا میں بجلی کے نرخوں میں 275 فیصد اضافہ کردیاگیا جس کے بعد عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے وزیر توانائی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجلی کے نرخوں میں دوبارہ اضافہ کرنا پڑا ،  بجلی کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے خزانے سے ہینڈ آؤٹ حاصل نہیں کرسکتے۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ اخراجات پورے کرنے کے لیے ریونیو پیدا کرنے کی ضرورت ہے، آمدنی میں اضافے سے بجلی کے لیےضروری ایندھن خریدنے کے قابل ہوں گے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں بجلی کے نرخوں میں 6 ماہ قبل 264 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سری لنکن حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ریسکیو پیکج کو حتمی شکل دینے کے آخری مراحل میں ہے ، سری لنکا 51 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض ادا نہیں کرسکا تھا جس کے بعد حکومت نے اپریل 2022میں ڈیفالٹ کا اعلان کردیا تھا۔