زوم کے صدر گریگ ٹومب بغیر کسی وجہ عہدے سے برطرف

Published On 04 March,2023 05:13 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم زوم نے اپنے صدر گریگ ٹومب کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ایک ریگولیٹری فائلنگ میں کمپنی نے ٹومب کا معاہدہ بغیر کسی وجہ کے اچانک ختم کر دیا ہے اور ٹیک فرم ان کے کسی متبادل کی تلاش نہیں کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ زوم کے صدر گریگ ٹومب گوگل کے سابق ایگزیکٹو بھی رہے ہیں۔

زوم عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران لوگوں کی خاص ضرورت تھی کیوں کہ آئسولیشن کے باعث لوگوں نے اپنا زیادہ وقت گھروں میں گزارا اور پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن اپنے اہم امور سرانجام دیئے۔

کورونا وائرس کے دوران زوم نے دو سالوں میں اپنے ہیڈز کی تعداد میں تین گنا اضافہ کیا لیکن فروری میں کمپنی نے گھٹتی ہوئی مانگ سے نمٹنے کے لیے اپنے عملے میں سے کم از کم 1300 لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کیا ہے۔