اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونیوالی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بند کی جانیوالی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کو بحال کردیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کو بحال کرنے کی ہدایت کردی گئی، ٹوئٹر، واٹس ایپ، فیس بک، یوٹیوب سمیت دیگر ایپلی کیشنز بھی بحال کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں انٹرنیٹ بندش سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان
پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور سوشل میڈیا پر جھوٹے اور بدترین پروپیگنڈے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز معطل کردی تھی۔