لاہور : ( ویب ڈیسک ) فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے آئین کے مطابق صاف اور شفاف انتخابی عمل جلد از جلد مکمل کرنے کے خواہاں ہیں۔
چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ فیفا کی ایک ٹیم پاکستان فٹ بال کنیکٹ پروگرام سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے جس کی مدد سے آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل مکمل کرنے میں مدد ملے گی ۔
ہارون ملک کا کہنا تھا کہ نارملائزیشن کمیٹی کے لئے کوئی فیورٹ نہیں، مقصد یہی ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں ایک ایسی باڈی وجود میں آئے جو پاکستان فٹ بال کے معاملات کو احسن طریقے سے چلا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف تنازعات اور عدالت میں کیسز کی وجہ سے نارملائزیشن کمیٹی کو الیکشن کی جانب پیش رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، فٹ بال کلبز کو آئینی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پی ایف ایف کی جانب سے ہرممکن سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔