عمران خان نے دوران سفر گاڑی سے اہم پیغام جاری کر دیا

Published On 12 May,2023 11:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے دوران سفر گاڑی سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے ہمیں روکنے کے لئے پوری کوشش کی، اللہ کا کرم ہے ہم لاہور کے لیے نکل چکے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے 3 گھنٹے ہمیں روکے رکھا کہ بہت خطرہ ہے، ہم نے اسے کہا کہ میں پورے پاکستان کو بتاؤں گا کہ تم نے ہمیں اغوا کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے زمان پارک لاہور کیلئے روانہ

عمران خان نے کہا کہ آئی جی نے میرے اس پریشر کی وجہ سے ہمیں چھوڑا، ہم نکلے تو ساری سڑکیں خالی پڑی ہوئی تھیں، کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے اور اب میں انشاء اللہ تین گھنٹے تک لاہور پہنچوں گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ میرے راستے میں استقبال کے لئے کھڑے تھے، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پیر تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

واضح رہے کہ عمران خان کا قافلہ بذریعہ موٹروے لاہور رواں دواں ہے، اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو موٹروے ٹول پلازے تک پہنچایا، موٹروے ٹول پلازے سے عمران خان ذاتی سکواڈ کے ساتھ لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔
 

Advertisement