نیویارک: (دنیا نیوز) اب انسانی یادداشت بڑھانے سمیت متعدد بیماریوں کا علاج ممکن ہوگا، ایلون مسک کی کمپنی نیورو لنک کو انسانی دماغ میں مائیکرو چپ لگانے کی منظوری مل گئی۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ایلون مسک کی کمپنی نیورولنک کو انسانی دماغ میں ٹیسٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے، انسانی دماغ میں مائیکرو چپ لگانے کے بعد یادداشت کو بڑھانے، الزائمر مرض اور انسانی خیالات کو پڑھنے میں مدد ملے گی۔
کمپنی اس سے قبل 15 سو جانوروں پر مائیکرو چپ لگا کر تجربات کر چکی ہے، سوئزرلینڈ کے سائنسدان نے فالج کے مریض کو سوچ کی مدد سے چلنے کا کامیاب تجربہ کیا جو مائیکرو چپ دماغ میں لگانے کے بعد ممکن ہوا۔