اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق سرکاری و پرائیویٹ اداروں کا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قومی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم بنا دی گئی، وزارت آئی ٹی نے نیشنل سرٹس فریم ورک اور رولز منظوری کیلئے حکومت کوبھیج دیئے۔
وزارت آئی ٹی دستاویز کے مطابق سائبر سکیورٹی یقنیی بنانے کیلئے مقامی سطح پر سافٹ ویئرز، ہارڈ ویئرز تیار ہوں گے، قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم جون سے اپنا کام شروع کرے گی، نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر اور ریسرچ اکیڈمی بنائی جائے گی۔
خیال رہے کہ قومی دنوں میں سرکاری ویب سائٹس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے خصوصی مانٹیرنگ سیل بنایا جاتا ہے، سائبر سکیورٹی کے سلسلے میں روس، انڈونیشیا، چین، سعودی عرب، ایران، سنگاپور کے ساتھ سائبر ڈپلومیسی معاہدے ہو چکے۔