50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کریں گے، گورنر سندھ

Published On 29 May,2023 04:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کو آئی ٹی کا مرکز بنانا میرا مشن ہے، 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کی جائے گی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ کی وفد کے ساتھ ملاقات کی، گورنر سندھ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز کے ضمن میں تیاریاں حوصلہ افزا ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے لئے جلد گورنر ہاؤس میں ٹیسٹ لیے جائیں گے، آئی ٹی کی تربیت کے بعد نوجوان ماہانہ 3 سے 5 لاکھ روپے کمانے کے قابل ہوں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم مفت فراہم کی جائے گی۔