مینلوپارک: (ویب ڈیسک) میٹا نے اپنے مشہور پلیٹ فارم فیس بک پر ویڈیو کے نئے فیچر پیش کئے ہیں، پہلے مرحلے میں اسے واچ کے بجائے ویڈیو کا نام دیا جا رہا ہے۔
اب ویڈیو ٹیب کے تحت اوریجنل واچ فیڈ کو بہتر بنایا جا رہا ہے جن میں ریلز، طویل ویڈیو اور خود لائیو ویڈیو کو ایک ہی نام سے شامل کیا گیا ہے، اس پر کلک کر کے آپ اوپر سے نیچے کی جانب ذاتی، یا تجویز کردہ چھوٹی بڑی ویڈیو دیکھ سکیں گے، لیکن چھوٹی ویڈیو یا ریلز کو دائیں سے بائیں بھی دیکھا جاسکے گا۔
اگرچہ میٹا کے پیشِ نظر، واچ ٹیب کو صارفین کی اصل ویڈیو کیلئے مختص کیا گیا تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا، پھر میٹا نے اپنے الگورتھم کو استعمال کر کے زیادہ مشہور ویڈیوز دکھانی شروع کر دیں، اگرچہ ریلز کو ٹک ٹاک سے متاثر ہو کر شروع کیا گیا تھا لیکن یہ تجربہ کامیاب رہا اور ریلز اب بھی فیس بک پر دیکھی جا رہی ہے۔
یہی نہیں لوگ فیس بک کے علاوہ اب انسٹاگرام پر بھی اپنے اپنے مزاج کے لحاظ سے ویڈیو دیکھ رہے ہیں اور انہیں پسند کر رہے ہیں۔
تاہم فیس بک ویڈیو اپ ڈیٹ میں اب ٹرینڈنگ موضوعات دیکھ سکتے ہیں، اس میں انسانی کاوش اور مشین لرننگ دونوں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اب فیس بک ویڈیو اور ریلز دیکھ رہی ہے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ اب آپ ریلز کو ایچ ڈی آر میں اپ لوڈ کرسکیں گے اور دیکھ بھی سکیں گے۔