واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرکے ایک نئے اور جدید برانڈ کی طرح متعارف کرائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کو چین کے WeChat کی طرح ایک سُپر ایپ بنانے کے وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ہم ٹوئٹر برانڈ اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو الوداع کہہ دیں گے۔
ایلون مسک نے یہ ارادہ بھی ظاہر کیا کہ اگر آج رات ایک اچھا سا X لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو یہ لوگو کل پوری دنیا میں لائیو ہو جائے گا اور ایسا بہت پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کی جانب سے اب ڈی ایم بھیجنے پر بھی فیس عائد
دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کی زندگی میں حرف X کافی اہمیت کا حامل رہا ہے وہ اسے اپنے لیے خوش بختی کی علامت سمجھتے ہیں۔
یاد رہے کہ ارب پتی تاجر ایلون مسک نے ٹوئٹر کو گزشتہ برس 44 بلین ڈالر میں خریدا تھا اور کمپنی کو X Corp نامی ایک ادارے میں ضم کر دیا اور ساتھ ہی کئی تبدیلیاں بھی کیں جن میں نمایاں ترین تبدیلی اپریل میں نئی سی ای او لنڈا یاکارینو ہیں۔