نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی سکیورٹی حکام نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیکرٹِک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کر دی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ امریکی سکیورٹی حکام نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئےامریکہ کے متعدد شہروں اور ریاستوں میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پرباپندی عائد کی ہیں۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سمیت اعلیٰ امریکی سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک ایک خطرہ ہے۔
نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ شہر کے تکنیکی نیٹ ورکس کے لیے ایک سیکورٹی خطرہ ہے۔
دوسری جانب ٹِک ٹاک نے کہا کہ اس نے چینی حکومت کے ساتھ امریکی صارفین کا ڈیٹا شیئر نہیں کیا اور نہ ہی شیئر کرے گا اورٹِک ٹاک صارفین کی رازداری اور حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔