نیویارک: (ویب ڈیسک) سرچ انجن گوگل اپنے ویب براؤزر کروم میں ایک نیا اے آئی فیچر شامل کرنے جا رہا ہے جس کے تحت وہ آرٹیکلز کو اپنے طور سے خود مختصر کر دے گا۔
گوگل اپنے سرچ جنریٹیو ایکسپریئنس (ایس جی ای) میں نئے فیچر متعارف کرتا رہتا ہے، اس بار ایک نئی خصوصیت کے ساتھ گوگل اپنی پروڈکٹ لائن میں نیا اے آئی فیچر لانچ کرنے جا رہا ہے جو آن لائن آرٹیکلز کو ازخود مختصر کر دے گا۔
گوگل بلاگ پوسٹ میں فیچر سے متعلق کئے گئے اعلان کے مطابق صارفین فی الحال یہ نیا فیچر فوری طور پر استعمال نہیں کر سکیں گے، تیار کردہ فیچر اگلے ہفتے (منگل) کو ابتدائی تجربے کے طور پر شروع کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں یہ فیچر صرف ان آرٹیکلز پر لاگو ہوگا جو ویب پر عوام کے لئے فری دستیاب ہیں، یہ ان ویب سائٹس یا مضامین پر لاگو نہیں ہوگا جن کیلئے ادائیگی کی ضرورت ہوتی ہے۔