واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی چیت بوٹ متعارف کرا دیا۔
ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو انسانیت کو لاحق سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دیتے ہیں، انہوں نے جولائی 2023 میں ایک ایک اے آئی کمپنی ایکس اے آئی (xAI) قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اب اس کمپنی نے اپنی پہلی اے آئی پراڈکٹ گروک متعارف کرا دی ہے جو بنیادی طور پر ایک چیٹ بوٹ ہے، ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں اپنی اے آئی کمپنی قائم کر دی۔
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) پر اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد یہ چیٹ بوٹ ایکس پریمیئم پلس صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی اس چیٹ بوٹ کا بیٹا (beta) ورژن محدود افراد کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
ایلون مسک نے دعویٰ تھا کہ یہ اس وقت دستیاب بہترین اے آئی چیٹ بوٹ ہے جسے ایکس پر دستیاب رئیل ٹائم تفصیلات تک رسائی حاصل ہے، خیال رہے کہ ایلون مسک نے یہ کمپنی اوپن اے آئی کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم کی تھی۔