اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک سے اپنے ساتھ موبائل فون لانے والے اوور سیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آئندہ پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانی اور غیر ملکی شہری ہر دفعہ اپنی پاکستان آمد کی تاریخ سے 120 دنوں کیلئے اپنا ذاتی فون بغیر کسی ٹیکس/ ڈیوٹی کے رجسٹرڈ کروا کے استعمال کر سکیں گے۔
قبل ازیں اوورسیز پاکستانی اپنے ساتھ لائے جانے والے موبائل فون صرف ایک مرتبہ 120 دن کیلئے استعمال کرسکتے تھے۔