واشنگٹن: (ویب ڈیسک) نیویارک امریکا کا پہلا شہر بن گیا ہے جس نے باضابطہ طور پر سوشل میڈیا کو 'مضر صحت' قرار دے دیا ہے۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر ایشون واسان کی جانب سے سوشل میڈیا ایپس کو ماحولیاتی زہر قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے جو بچوں اور نوجوانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
نیویارک کے میئر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو درپیش بحران کو ٹھیک کرنے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا سے شہر میں دماغی صحت کا بحران بڑھ رہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنے بچوں کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔
— Mayor Eric Adams (@NYCMayor) January 24, 2024
مگر سوشل میڈیا کو مضر صحت قرار دینے کے ساتھ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس طرح سوشل میڈیا کے خطرات کی روک تھام کی جائے گی۔
نیویارک شہر کی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے اقدامات پر عملدرآمد کے منصوبوں کی تفصیلات مستقبل قریب میں جاری کی جائیں گی۔