واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا ترکیہ اور یونان کو 31.6 ارب ڈالرکے ایف 16 جنگی طیارے بیچے گا، کانگریس نے طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا دونوں حریف ممالک ترکیہ اور یونان کو جنگی طیارے فروخت کرے گا، ڈیل کے تحت ترکیہ کو 40 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کئے جائیں گے جن کی مالیت 23 ارب ڈالر ہے۔
امریکی کانگریس کی جانب سے یونان کو بھی 35 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دی گئی جن کی مالیت 8.6 ارب ڈالرز ہے۔
ترکیہ کی جانب سے نیٹو میں سوئیڈن کی شمولیت کی منظوری کے بعد یہ معاہدہ مکمل ہوا۔