ترکیہ میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 33 اسرائیلی جاسوس گرفتار

Published On 02 January,2024 11:51 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ میں پولیس نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 33 افراد کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک پولیس نے 8 صوبوں کے 57 مقامات پر چھاپے مارے، ترک پولیس کو مزید 13 مشتبہ افراد کی تلاش ہے، گرفتار افراد ترکیہ میں مقیم غیر ملکیوں کے اغوا اور قتل کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ اپنی سر زمین پر ایسی کسی سرگرمی کی اجازت ہرگز نہیں دے گا، گرفتار افراد سے غیر ملکی کرنسی اور اسلحے سمیت جاسوسی کے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔