اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کیلئے رابطے کی ڈیجیٹل راہداری بن سکتا ہے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ چین، روس اور وسط ایشیائی ممالک پاکستان کے محل وقوع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ڈیجیٹل Connectivity کیلئے انہیں یہ روٹ استعمال کرنے سے یورپ اور افریقا کیلئے 100 ملی سیکنڈ کم وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ کاشغر سے کراچی تک اب ہمارے پاس دو فائبر لوپس ہیں، اتصالات نے اپنا پہلا کیریئر نیوٹرل ڈیٹا سینٹر قائم کر دیا ہے جس کا افتتاح کل ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین سے بھی بات چیت چل رہی ہے، ٹرانزٹ روٹ سے پاکستان کو سالانہ 200 سے 400 ملین ڈالر ملنے کی امید ہے کیونکہ روٹس تیار ہیں۔