اسلام آباد :(ویب ڈیسک )ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیز رفتار پیش رفت کے لیے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن (این ڈی سی ) اور ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی (ڈی پی اے ) بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ ڈیجیٹل پاکستان کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
اس زمرے میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کی چیئرپرسن وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کو اور کنونئر تانیہ اندروس کو مقرر کیا گیا ہے۔
تشکیل دی گئی 7 رکنی کمیٹی میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل ماہرین شامل ہیں، کمیٹی نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی کے لیے بنیادی کام مکمل کرے گی۔