کیلی فورنیا:(ویب ڈیسک ) اگر آپ ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم پر مبنی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ آپ اس کے ذریعے اپنے اینڈرائیڈ فون کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔
جی ہاں ! اینڈرائیڈ 14 پر کام کرنے والے سمارٹ فونز کو کمپیوٹر کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے،ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس مائیکرو سافٹ کو پائلٹ پروگرام کے ذریعے ممکن ہوگا۔
اس کے لیے آپ کو اپنے اینڈرائیڈ فون کو فون لنک کے ذریعے اے آئی پروگرام سے منسلک کرنا ہوگا جس کے بعد میسجز، سیٹ الارمز اور دیگر فیچرز کو کمپیوٹرمیں ہی استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا، اس سروس کواستعمال کرنے کےلیے ویب براؤزر پر copilot.microsoft.com پر جائیں۔
بعد ازاں مینیو میں جاکر فون پلگ ان کو ایکٹیو کریں جس کے بعد فون کے فیچرز استعمال کرنے کے لیے کو پائلٹ کو مختصر تحریری ہدایات دیں، اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کو ونڈوز 11 پر مبنی کمپیوٹر سے بھی کنٹرول کرسکتے ہی، سروس کو ایکٹیو کرنے کے لیے کو پائلٹ کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔
یہ عمل ایک منٹ میں مکمل ہوگا کیونکہ اے آئی سروس کو مختلف کنکٹویٹی رکاوٹوں کے باعث ردعمل ظاہر کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے، فون لنک ایک ونڈوز سروس ہے جو فونز کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے منسلک کرتی ہے، اس کے لیے گوگل پلے سٹور پر جاکر ونڈوز ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
کچھ سمارٹ فون کمپنیوں کی ڈیوائسز میں پہلے ہی اس حوالے سے مکمل رسائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ریموٹ فون آپریشن ممکن ہو سکے۔