اسلام آباد: (حریم جدون) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے نے ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید کیلئے سوفیصد پرنسپل رقم وصولی کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے نے ایل ڈی آئی کمپنیوں کو اربوں روپے کی چھوٹ دینے کا معاملے اور واجبات وصولی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔
وزارت آئی ٹی نے ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید کے لیے سوفیصد پرنسپل رقم وصول کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، اجلاس میں رقم ادا نہ کرنےوالی نو کمپنیوں کو بلایا گیا ہے۔
اجلاس میں ایل ڈی آئی کمپنیوں کو پی ٹی اے کی شرائط سے آگاہ کیا جائےگا جبکہ کمپنیز کے لائسنس یکم اگست کو ایکسپائر ہو جائیں گے ،واجبات ادا نہ کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس نہیں دیئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ کمپنیوں کے ذمہ واجبات کی اصل مالیت 24 بلین ہے جبکہ سرچارج رقم 54 بلین ہے۔