نیویارک :(ویب ڈیسک سائنس و ٹیکنالوجی بچوں کو فونز کا زیادہ استعمال روکنے میں مددگار گوگل کا نیا سکول ٹائم فیچر متعارف کرا دیا گیا۔
موجودہ عہد کے والدین اپنے بچوں کی جانب سے بہت زیادہ وقت تک سمارٹ فونز یا دیگر ڈیوائسز کے استعمال پر پریشان رہتے ہیں کیونکہ اس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔
مگر گوگل نے والدین کو اس پریشانی سے بچانے کے لیے سکول ٹائم نامی فیچر اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا ہے، اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی ڈیوائسز کے مختلف فیچرز کو متعین کردہ وقت تک محدود کر سکتے ہیں۔
اب یہ وقت بچوں کے اسکول کے دورانیے پر مبنی ہو یا کسی اور وقت کا، والدین اس فیچر سے اپنے بچوں کے سکرین ٹائم کو محدود کرسکتے ہیں،والدین فیملی لنک پیرنٹل کنٹرولز ایپ کے ذریعے اپنے بچوں کے اینڈرائیڈ فونز، ٹیبلیٹس اور سمارٹ واچز پر سکول ٹائم فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔
یہاں یہ بھی امر قابل ذکر ہے کہ ابھی گوگل کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کن اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر یہ فیچر کام کرے گا۔
کمپنی کے مطابق جب اس فیچر کو ان ایبل کیا جاتا ہے تو والدین یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ بچوں کے فونز پر کونسی ایپس دستیاب ہوں، جبکہ صرف مخصوص افراد کے ٹیکسٹ میسجز اور کالز موصول ہوسکیں، اس طرح بچوں کی توجہ موبائل ڈیوائسز کے باعث بھٹکتی نہیں۔
خیال رہے کہ فیملی لنک گوگل کا ایسا پورٹل ہے جس سے والدین اپنے موبائل ڈیوائسز کی سرگرمیوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔