پہلی بار ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار فن پاروں کی نمائش

Published On 06 August,2024 06:20 pm

جدہ :(ویب ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے دورے میں نت نئی ایجادات کے ساتھ آرٹسٹ بھی نئی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے لگے۔

سعودی عرب میں ٹیم لیب بارڈلیس میوزیم میں ڈیجیٹل آرٹ کے نمونے پیش کیے جا رہے ہیں ،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیے گئے 50 سے زیادہ فن پاروں کی نمائش کی جا رہی ہے۔

ٹیم لیب بارڈلیس کے دو زون ہیں، جس میں خوبصورت ڈیجیٹل آرٹ کے نمونے پیش کیے جارہے ہیں، نمائش کا اہتمام سعودی وزرات ثقافت وکلچرل کے تعاون سے جدہ کے علاقے تاریخیہ میں کیا گیا،پہلے زون میں 17کیمرے، دوسرے زون میں 14کمروں پر مشتمل ڈیجیٹل آرٹ پیش کیا گیا۔

نمائش میں کلائمبک اور رنگا رنگ رسیوں کی مدد سے اوپر جایا جا سکتا ہے، اینٹیگریویٹی یونیورس کمرے میں ہیلیم دیو ہیکل غبارے نظر آتے ہیں جبکہ پھولوں والے آرٹ کے کمرے میں خوشبو کا بھی انتظام کیا گیا ہےاور روشنیاں چھونے کے آرٹ کو بھی اجاگر کیا گیا۔

پہلے زون کے کمرے میں نمائش کے شرکا یونیورسل آرٹ کے ساتھ جمپنگ سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور نمائش میں ڈیجیٹیل آرٹ کے نمونے بھی پیش کیے جارہے ہیں۔