نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز ایک گھنٹہ بندش کے بعد بحال ہو گئیں۔
آؤٹج ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق ایکس کی بندش سے امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔
ویب سائٹ کے مطابق امریکا میں سب سے زیادہ 36500 سے زائد ایکس بندش کی شکایات رپورٹ ہوئیں جبکہ کینیڈا میں 3300 سے زیادہ اور برطانیہ میں 1600 شکایات رپورٹ ہوئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس کے استعمال میں گزشتہ کئی ماہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور عوام کی بڑی تعداد وی پی این کے ذریعے ایکس اور دیگر سوشل میڈیا سروسز استعمال کر رہے ہیں۔