فلک پر 7 سیارے ایک ساتھ! 28 فروری کو زبردست نظارے کی توقع

Published On 25 February,2025 12:20 pm

کراچی: (رطابہ عروس) فلک پر 7 سیارے ایک ساتھ جگمگانے کو تیار ہیں جس سے 28 فروری کو آسمان پر زبردست نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہےکہ 28 فروری کو آسمان پر زبردست نظارہ دیکھنے کو ملے گا، فلک پر زمین کے علاوہ نظام شمسی کے تمام سیارے آسمان پر دیکھے جانے کا امکان ہے۔

28 فروری کو نظام شمسی کے 7 سیارے آسمان پر نظر آنے کی توقع ہے، جنوری کے آخری ہفتے سے 6 سیاروں کی پریڈ آسمان پر دیکھی جارہی ہے،28 فروری کو تمام سیارے غروب آفتاب کے بعد مختلف اوقات میں دیکھے جا سکیں گے۔

ماہر فلکیات نے مزید بتایا ہے کہ عطارد، زحل اور نیپچون کو دیکھنے کے لئے ٹیلی سکوپ کی ضرورت ہو گی جبکہ28 فروری کے بعد یہ نظارہ 2040 میں دیکھے جانے کا امکان ہے۔