اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ویڈیو گیمنگ انڈسٹری فروغ پا رہی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ویڈیو گیمنگ انڈسٹری کے فروغ سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، روزگار کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، وزارت آئی ٹی نوجوانوں کو مختلف ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیم ڈویلپمنٹ میں نوجوانوں کو مہارت حاصل کرنی چاہیے، نوجوان بہترین ایپلی کیشن تیار کریں۔
وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ سائبر سکیورٹی آج کے دورمیں ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان کا شمار سائبر سکیورٹی سے متعلق مؤثر اقدامات کرنے والے سرفہرست ممالک میں ہوتا ہے۔