اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی اے کا سائبر فراڈ کے خلاف بڑا ایکشن، 13 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کر دیئے۔
پی ٹی اے نے الیکٹرانک فراڈ سے متعلق 13 ہزار 185 یو آر ایل بلاکنگ کے لیے پراسس کیے، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے الیکٹرانک فراڈ کی شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی۔
پی ٹی اے کی سفارش پر فیس بک ، یوٹیوب ، ایکس (سابق ٹوئٹر)، انسٹا گرام اور دیگر ایپس نے تقریبا 99 فیصد یو آر ایل بلاک کر دیئے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں نے پی ٹی اے کی نشاندہی پر سائبر فراڈ میں ملوث 98.76 فیصد یو آر ایل بلاک کر دیئے ہیں، فیس بک نے 1357 یو آر ایل میں سے 1246 بلاک کیے ہیں۔
پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق فیس بک کی کارروائی کی شرح 91.82 فیصد رہی ہے، یوٹیوب نے 122 یو آرایل میں سے 99 بلاک کیے ہیں، 8 کے خلاف کارروائی زیرغور ہے، یوٹیوب پر بلا کنگ کی شرح 81.15 فیصد، انسٹاگرام پر 95.12 فیصد رہی۔
پی ٹی اے، سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی کی سفارشات پر الیکٹرانک فراڈ اور آن لائن سکیمز سے متعلق مواد بلاک کرنے کے لیے اقدامات کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آن لائن سکیمز میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کا اختیار ہے۔