ٹک ٹاک نے امریکا میں’’ فُٹ نوٹس‘‘ فیچر متعارف کرا دیا

Published On 11 August,2025 10:25 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نے امریکا میں پہلی مرتبہ ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

نئے فیچر کو’’ فُٹ نوٹس‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو کہ سائنسی اور پیچیدہ نوعیت کی ویڈیوز پر صارفین کو مزید تشریح کرنے کی سہولت میسر کرے گا، نئے فیچر کی بدولت صارفین حقائق کا موازنہ کرنے کیلئے ایکس، فیس بک اور انسٹا گرام کے پلیٹ فارمز کا بھی استعمال کر سکیں گے۔

برازیل نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ریسرچر اوکٹاویو ونہاس نے بتایا کہ نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آزادی اظہار رائے کی پالیسی ہے۔

آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سکاٹ ہیلے نے بتایا کہ نئے فیچر کا بنیادی مقصد درست صارفین کو درست نوٹس تک رسائی دینا ہے تاکہ وہ متعلقہ ویڈیوز کے متعلق مزید معلومات حاصل کر سکیں۔

ڈیجیٹل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ آف دی امریکاز (ڈی ڈی آئی اے) کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شائع کئے گئے 1.7 ملین انگریزی اور ہسپانوی نوٹس کو پبلک ڈیٹابیس پر کبھی پبلش ہی نہیں کیا گیا ہے۔