اسلام آباد:(دنیا نیوز) جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس کی سائیڈ لائنز پر وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کی اسلامی ڈویلپمنٹ بینک کے وفد سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اور ودد کی جانب سے پاکستان کی ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی معاشی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کنیکٹیویٹی، اِنکلیوسیویٹی اور انوویشن پر مبنی ڈیجیٹل مستقبل کی جانب بھرپور پیش رفت کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں ملاقات کے دوران پاکستان اور اسلامی ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان تکنیکی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے راستوں پر اتفاق کیا گیا، دوسری جانب وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے ویژن کے تحت مشترکہ منصوبوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔



