اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاور ڈویژن نے گردشی قرض بارے پہلے سہ ماہی کے اعداد و شمار پر بیان جاری کردیا۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق پہلے سہ ماہی میں 79 ارب روپے اضافے کو غلط تاثر کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے، حکومت سرکلر ڈیٹ کے اضافہ کو کنٹرول کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سرکلر ڈیٹ 73 ارب بڑھا تھا، مالی سال کے اختتام پر سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کی مجموعی کمی ریکارڈ ہوئی، موجودہ سہ ماہی کا اضافہ موسمی اور آپریشنل عوامل کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال جولائی سے ستمبر تک گردشی قرض میں 79 ارب روپے کا اضافہ
پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران ڈسکوز کے نقصانات میں 67 ارب روپے کی کمی ہوئی، حکومت پاور سیکٹر میں کارکردگی اور مالی نظم و ضبط بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سرکلر ڈیٹ میں عارضی اتار چڑھاؤ کا صارفین کے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔



