ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس،27ویں ترمیم منظوری بارے اہم فیصلہ

Published On 05 November,2025 04:51 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جس میں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم 14 نومبر کو منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس بھی 14 نومبر تک جاری رہے گا جب کہ اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی بھی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نے شرکت نہیں کی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کے دوران ماحول کو خوشگوار رکھنے کی درخواست کی۔