اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر اعظم نےوزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں میں پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔
کمیٹی کے سربراہ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی، سیکرٹری خزانہ اور وزیر اطلاعات بھی کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔
خیال رہے کمیٹی پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی سمیت دیگر اداروں کے پنشنرزکے مسائل دیکھے گی۔