اسلام آباد:(دنیا نیوز) جون 2025 کےمقابلے میں جولائی سے ستمبر تک بجلی کے شعبے کے گردشی قرض میں 79 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا، ستمبر 2025 تک بجلی شعبے کا گردشی قرضہ 1693 ارب روپے ہوگیا۔
بجلی کے شعبے کے گردشی قرض پر پاور ڈویژن کی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق جون 2025کے مقابلے جولائی تا ستمبر پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 79 ارب روپے اضافہ ہوگیا، ستمبر2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1693ارب روپے ہوگیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جون2025 تک بجلی کے شعبے کا حجم 1614 ارب روپے تھا، ستمبر 2024 کے مقابلے ستمبر 2025 تک بجلی کا سرکلر ڈیٹ 774 ارب روپےکم ہوا، ستمبر2024 تک توانائی شعبے کا گردشی قرضہ 2 ہزار 467 ارب روپے تھا۔



