اسلام آباد:(دنیا نیوز) نئے سال کے آغاز کے موقع پر آن لائن فراڈیوں سے ہوشیار رہیں، نیشنل سائبر کرائمز ایویسٹی گیشن اتھارٹی نے فراڈ سے بچنے کا الرٹ جاری کر دیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے سال کی آمد پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات گردش کر رہے ہیں، کسی بھی انجان لنک پر کلک کریں اور نہ ہی اپنا واٹس ایپ کوڈ کسی کےساتھ شیئرکریں۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی خوشیوں کو ہیکرز کی نظرنہ لگنےدیں، اور فراڈیوں سے محفوظ رہیں۔
آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے فراڈی ایپ فائلز اور میلویئر لنکس کے ذریعہ واٹس ایپ پر نئے سال کی مبارکباد کے کارڈز بھیج رہے ہیں، ان کارڈس کو حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرنے کا پیغام بھیجا جا رہا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا ہے کہ ایسے لنکس پر توجہ نہ دیں کیونکہ ان سے فون کے ہیک ہونے کا خطرہ ہے اور موبائل میں موجود ڈیٹا، تصاویر، فون نمبرات اور بینک کھاتے کی تفصیلات مکمل طور پر سائبر مجرمین کے ہاتھوں میں جا سکتی ہیں۔



