دوران پرواز پرندے کی چار گھنٹے تک اٹھکیلیاں

Last Updated On 02 April,2018 05:38 pm

پرندہ بنکاک سے دوحا جانیوالی پرواز میں گھس آیا، مسافروں نے پکڑنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کسی کے ہاتھ نہیں آ سکا

دوحا(نیٹ نیوز ) بنکاک سے دوحا جانے والی پرواز کے دوران طیارے میں چار گھنٹے تک پرندہ اڑتا رہا اور کوئی بھی اسے پکڑ نہ سکا۔ قطر ایئرلائن کی پرواز کے مسافروں کے لیے بنکاک سے دوحا کا سفر اس وقت دلچسپ بن گیا جب 39 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز میں اچانک پرندہ اڑنے لگا جسے دیکھ کر مسافر حیران رہ گئے۔

مسافروں نے پرندے کو پکڑنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ اپنی پھرتی کی وجہ سے کسی کے ہاتھ نہ آیا۔ طیارے کے عملے نے بھی پرندے کو پکڑنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن انہیں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر چار گھنٹے بعد طیارہ لینڈ ہونے پر وہ خود ہی باہر نکل گیا۔

پرندے کی وجہ سے مسافروں کا سفر یادگار بن گیا اور وہ اس دلچسپ لمحات کی یادیں لے کراپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔