برطانیہ میں کنچوں کی عالمی چیمپئن شپ کا انعقاد

Last Updated On 03 April,2018 12:24 pm

دنیا بھر سے 15 ممالک کی ٹیموں نے ایونٹ میں حصہ لیا ، جرمنی کی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں کنچوں کے دلچسپ کھیل کی عالمی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ دنیا بھرسے 15ممالک کی ٹیموں نے اس مقابلے میں حصہ لیا جہاں شرکا نے کنکریٹ کے گول فرش پرریت بچھاکرسنگ مرمرکے کنچوں پرکنچوں کے نشانے بٹھائے اور جیت کی دھن میں خوب ایڑی چوٹی کا زور لگاتے نظر آئے۔

پاکستان میں بچوں کے کھیل سمجھے جانے والے کنچوں کی برطانیہ میں منعقد ہونیوالی اس عالمی چیمپئن شپ میں نوجوان مرد و خواتین پر مشتمل ٹیموں کے مابین خوب مقابلہ دیکھنے کو ملا اور نشانے پر نشانے لگتے رہے ، اس مقابلے میں جرمنی کی ٹیم فاتح قرار پائی جسے سلور ٹرافی بھی اعزاز کے طور پر دی گئی۔