11فٹ لمبے مگر مچھ کی گھر گھس کر سوئمنگ پول میں مستیاں

Last Updated On 03 April,2018 12:47 pm

وائلڈ لائف کے عملے نے موقع پر پہنچ کر مگرمچھ کو سوئمنگ پول سے نکال کر اسے تحویل میں لے لیا

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) امریکا میں 11 فٹ طویل مگرمچھ ایک گھر کے سوئمنگ پول میں گھس آیا اور مزے سے تیرنے لگا جسے پولیس پکڑ کر لے گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی ایک کاؤنٹی کے رہائشی افراد نے گھر کے سوئمنگ پول میں کسی گھر کے فرد کے بجائے ایک گیارہ فٹ طویل مگر مچھ کو تیرتے ہوئے دیکھا تو حیران اور خوف زدہ ہوگئے اور انہوں نے مدد کے لیے فوری طور پر پولیس کو فون کردیا۔

پولیس فوری طور پر وائلڈ لائف عملے کے ساتھ پہنچ گئی جہاں مگرمچھ کو کسی کے گھر میں گھسنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا اور وائلڈ لائف کا عملہ اسے اپنے ساتھ لے گیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس نے مگرمچھ کی گھر کے سوئمنگ پول میں تیرنے کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ خیال رہے کہ امریکا میں پائے جانے والے مگرمچھ کی طوالت 11 تا 15 فٹ کے درمیان ہوتی ہے اور ان کا وزن تقریباً 454 کلوگرام سے زیادہ ہوتا ہے۔