فیسٹیول میں بڑوں کے ساتھ بچے بھی شریک نظر آئے ، ہاتھیوں نے اپنی سونڈ میں پانی بھر کے لوگوں کو نہلا دیا
ایوتھیا (دنیا نیوز ) تھائی لینڈ کے صوبے آیوتھیا میں سالانہ واٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، ہاتھیوں اور شہریوں نے ایک دوسرے کو پانی سے نہلایا۔ آیوتھیا میں سالانہ واٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔ سونگ کران فیسٹیول میں بچے بڑے ہاتھیوں کے ہمراہ واٹر فائٹ کرتے دکھائی دیئے۔
شہر کی سڑکوں پر نکلے ہاتھیوں نے اپنی سونڈ میں پانی بھر کے لوگوں کو نہلایا۔ اس دوران فنکاروں نے ہاتھیوں پر نقش بھی بنائے۔ سونگ کران نامی یہ واٹر فیسٹیول 3 روز تک جاری رہے گا۔