ڈیوڈ بائیو نے مائیکرو پن استعمال کرتے ہوئے 3 سو گھنٹوں کی کڑی محنت کے بعد 25 لاکھ نقطوں کی مدد سے تصویر تیار کی
لاہور: (روزنامہ دنیا) فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ بائیو نامی آرٹسٹ نے انسانی چہرے کا پورٹریٹ بنانے کی ٹھانی لیکن پورٹریٹ بناتے بناتے اس آرٹسٹ کے دماغ میں اس چہرے کونقطوں کی مدد سے ازِ سر نو تخلیق کرنے کا خیال آگیا۔
بس پھر کیا تھا ڈیوڈنے دن رات ایک کر دیا اور عام مائیکرو پین استعمال میں لاتے ہوئے 300 گھنٹے کی کڑی محنت کے بعد پچیس لاکھ نقطوں کو ملاتے ہوئے ایک حیرت انگیز فن پارہ تیار کردکھایااور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔