لاہور(نیٹ نیوز) یوکرائن کے کریمین جزیرے کے کیپ ترخانکٹ میں ایک منفرد زیرِ آب میوزیم پچھلے 20 سال سے قائم ہے جہاں درجنوں شاہکار مجسمے اور مشہور و معروف عمارتوں کے ماڈلز موجود ہیں۔
بحیرہ اسود میں قائم اس زیرِ آب میوزیم میں لینن کے مجسمے سے لیکر لندن کا ٹاور برج، پیرس کا ایفل ٹاور، پَن چکی، روس کا شوخاف ریڈیو ٹاور اور رومن گاڈ نیپچون (سمندر کا دیوتا) سمیت کم و بیش 50 مجسمے موجود ہیں۔
جو بنا جڑ والے سمندری خودروپودوں سے ڈھکے ہوئے ہیں، ہر سال یہاں ہزاروں سیاح ان کو د یکھنے کیلئے آتے ہیں۔