لاہور: (دنیا نیوز) سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ پانچ ارب سال میں سورج ٹھنڈا ہو جائے گا اور سفید رنگ کا گولہ بن جائے گا۔
کسی دن سورج نہ نکلے تو کیا ہو گا؟ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ پانچ ارب سال میں سورج کی موت واقع ہو جائے گی۔ برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی میں ماہرین فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم کے مطابق جب سورج کی موت کا وقت قریب آئے گا تو وہ گیس اور غبار کے ایک روشن چھلے میں تبدیل ہو جائے گا جس کے نتیجے میں سرخ رنگ کا عظیم الجثہ سورج ایک سفید رنگ کے گولے کی طرح ہو جائے گا۔