لاہور(نیٹ نیوز) تھائی لینڈ میں مون سون کی آمد کے جشن کا آغاز ہو گیا ہے جہاں لوگوں نے خوشی میں دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا۔
ہر سال منعقد کئے جانیوالے ان مقابلوں میں نوجوان کہیں تو کیچڑ میں لت پت ہو کر کشتی لڑتے دکھائی دئیے تو کہیں گھروں میں تیار کردہ راکٹ فائر کر کے جھومتے دکھائی د ئیے۔
صرف یہی نہیں اس جشن میں موسیقی کی محفلیں بھی سجائی گئیں جہاں روائتی میوزک نے حاضرین کوخوب محظوظ کروایا اور مون سون کی آمد کو انوکھے انداز میں منایا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ جشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔