لاہور: (روزنامہ دنیا) سویڈن میں لوگ شناختی کارڈ کے متبادل کے طور پر اپنے جسم میں مائیکرو چپ لگوا رہے ہیں جسکی بدولت لوگ چابیاں، کریڈٹ کارڈز اور ٹرین کی ٹکٹس رکھنے کی جھنجھٹ سے بچ جائیں گے۔
سویڈن میں جاسوسی یا ہیک ہو جانے کے خوف کے باوجود 3 ہزار افراد نے اپنے جسم میں یہ چپ لگوائی ہے، چپ لگنے کا عمل ناک یا کان چھدوانے جیسا ہی ہے۔