آسٹریلیا :رگبی میچ کے دوران کینگرو میدان میں آگیا

Last Updated On 25 May,2018 02:08 pm

نیو سائوتھ ویلز (دنیا نیوز ) آسٹریلیا میں دو مقامی ٹیموں کے رگبی میچ کے دوران میدان میں کینگرو آ گیا، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو ایک کیمرہ مین نے بنائی جو مقامی میچوں کی کوریج کرتا ہے، واقعہ نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے میں پیش آیا۔ میچ کے دوران اچانک کینگرو میدان میں آ گیا اور کھلاڑی اپنی جگہ کھڑے حیرانی سے اسے دیکھتے رہے۔

کینگرو ایک جانب سے میدان داخل ہوا، تیز رفتاری سے دوسری طرف سے نکل گیا، کچھ دیر وہ میدان میں ہی بھاگتا رہا اور پھر قریبی جنگل میں جا کر غائب ہو گیا، کھیل کینگرو کے جانے کے بعد پھر شروع ہو گیا۔