بھارت کے ایک گائوں میں ہر شخص کی دو بیویاں

Last Updated On 24 May,2018 11:33 am

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں دو بیویاں ایک وقت میں رکھنا قانونی طور پر جرم ہے۔ دوسری شادی کی اجازت پہلی بیوی کی موت یا اس کو طلاق دینے کے بعد ہی ملتی ہے لیکن بھارتی صوبہ راجستھان میں ایک ایساگائوں بھی ہے جہاں ہر شخص کی دو بیویاں ہیں۔

 

ڈیرہ سر نامی گائوں کے مرد دوسری شادی زیادہ تر بیٹوں کی خواہش پر کرتے ہیں کہ پہلی بیوی سے صرف بیٹیاں ہی پیدا ہو رہی ہیں ، تاہم ائوں کے مرددوسری شادی کیلئے دیگر وجوہات بھی پیش کرتے ہیں۔

اس گائوں میں دو بیویوں کی وجہ سے کوئی بڑا تنازع سامنے نہیں آیا لیکن کہیں کہیں کچھ کھچائو ضرور نظر آتا ہے جس کی بنیاد برابری کی شرط کو پورا نہ کرنا ہوتا ہے ۔

گائوں کے ایک شخص جس نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اس کا کہنا ہے کہ اس کی دونوں بیویاں دوستانہ انداز میں ایک دوسرے کی معاون اور مدد گار کے طور پر بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں ،ان کا ایک ہی باورچی خانہ ہے اوردونوں ہی خاوند کی خدمت کرتی ہیں۔