مچھلیوں کیساتھ رہنے کیلئے انوکھی رہائش گاہ

Last Updated On 23 May,2018 03:21 pm

مالدیپ (نیٹ نیوز) مالدیپ کے رنگولی آئی لینڈ کے ساحل پر انوکھے ولاز تیار کئے گئے ہیں، یہ ولاز زمین پر نہیں بلکہ زیر آب ہیں۔ یہ زیرآب رہائشگاہ سمندر کی تہہ میں 16.4 فٹ گہرائی میں واقع ہے ۔

 ولاز کی دیواریں شفاف فائبر گلاس سے تیار کی گئی ہیں ان دیواروں کے ذریعے سمندر کے نیلگوں پانی میں تیرتی ہوئی مچھلیوں کا نظارہ کیا جاسکتا ہے ، یہاں ایک رات کا کرایہ 50ہزار ڈالر ہے ۔ ان دو منزلہ ولاز میں گیارہ افراد کے رہنے کی گنجائش موجود ہے۔

ان کی چھت سطح آب پر جبکہ اس کی دونوں منزلیں زیر آب ہیں۔ ان انوکھے ولاز میں جدید طرز کے کنگ سائز بیڈرومز ہیں، جن میں ایئر کنڈیشن ، انٹرنیٹ ،ٹی وی اور پرائیویٹ پورچز سمیت ہر سہولت میسر کی گئی ہے ۔