کابل (دنیا نیوز ) افغانستان میں سلک پر لکھا گیا قرآن پاک نمائش کے لیے رکھ دیا گیا، چھ سو دس صفحات پر مشتمل اس کلام پاک کو اڑتیس کیلی گرافرز نے لکھا۔ افغانستان میں ماہ رمضان کے موقع پر سلک پیپر پر لکھے قرآن پاک کو عوام کے لیے پیش کر دیا گیا۔
اس سے پہلے ساتویں اور آٹھویں صدی کے دوران قرآن پاک سلک پرلکھے جاتے تھے۔ آٹھ اعشاریہ چھ کلو گرام وزنی یہ قرآن پاک افغانستان کے کاریگروں کی محنت کا ثبوت ہے۔ جنہوں نے قرآن پاک کو کیلی گرافی میں لکھنے کو مختلف تجربہ قرار دیا۔
چھ سو دس صفحات پر مشتمل قرآن پاک کو مکمل کرنےمیں اڑتیس کیلی گرافرز نے حصہ لیا۔