لاہور: (دنیا نیوز) بیلجئیم کے شہر انٹورپ کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا سپیکٹکلڈ ریچھ کا بچہ پہلی بار عوام کے سامنے لایا گیا۔
معدومی کے انتہائی خطرے سے دوچار نسل کے اس ریچھ کا بچہ سولہ فروری کو پیدا ہوا تھا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے اسے کھلی فضا میں نہیں لایا گیا۔ اس نسل کے ریچھ کے چہرے پر عینک بنی دکھائی دیتی ہے۔ اسکا چہرہ دوسرے ریچھوں کی نسبت چھوٹا ہوتا ہے۔ دو ہزار تیرہ میں اس نسل کا جوڑا انٹورپ کے چڑیا گھر میں ہے اور اسکی افزائش نسل کی کوشش کی جا رہی ہے۔